• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ کیا جائیگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے بدھ کواعلان کیا کہ ملک کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (ایچ ایس ون ) چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 19اکتوبر کو لانچ کیا جائے گاجو شہری ترقی اور ماحولیاتی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔سپارکو کے بیان کے مطابق یہ لانچ ایک تاریخی مشن ہے جو ملک کو زرعی ترقی، آفات کے انتظام، شہری منصوبہ بندی، اور ماحولیاتی نگرانی کے شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے دور میں داخل کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ زراعت کے شعبے میں ایچ ایسـون سیٹلائٹ اعلیٰ ریزولوشن ہائپر اسپیکٹرل ڈیٹا کے حصول اور اس کی درست پیمائش کے ذریعے پریسِڑن فارمنگ کو ممکن بنائے گا۔کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی صحت، مٹی کی نمی، اور آبپاشی کے نظام سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید