• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پروکیورمنٹ؛ ای پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم ڈیجیٹل نظام نافذ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( پیپرا) نے ای پروکیورمنٹ کےلیے ای پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم ( ای پیڈز) کے نام سے ایک مکمل ڈیجیٹل نظام نافذکر دیا ، اس نظام کےذریعےسپلائر کی مفت رجسٹریشن ایس ایم ایس و ای میل الرٹ، بولی کی دستاویزات، بولی کی جانچ پڑتال سمیت خریداری کے سارے عمل کو خودکار بنادیا، یہ خود کار نظام سال 2023 سےاب تک 9,314 وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں میں نافذ کیا جا چکا ہے جن میں اہم وزارتیں اور محکمے شامل ہیں،یپرا کے ایم ڈی حسنات احمد قریشی نے منتخب صحافیوں کو بریفنگ میں بتایاکہ پیپرا نے اپنے آرڈیننس میں ترامیم کو حتمی شکل دے دی ہے، جبکہ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2025 کی منظوری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید