• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے تاریخی شہر ایواکی سٹی اور وزیر آباد کو سسٹر سٹی قرار دینے کی تیاریاں شروع

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان کے معروف شہر ایواکی سٹی اور پاکستان کے تاریخی شہر وزیرآباد کے درمیان دوستی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں شہروں کو ’’سسٹر سٹی‘‘ قرار دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایواکی سٹی کے میئر ہیرویوکی اوچیدا اور جاپان میں مقیم پاکستانی نژاد معروف کاروباری شخصیت ملک سلیم کے درمیان حالیہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں شہروں کے درمیان سسٹر سٹی معاہدے کو جلد سرکاری سطح پر حتمی شکل دی جائے گی۔میئر اوچیدا نے ملک سلیم کی جاپان، خصوصاً ایواکی شہر کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوامی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ملک سلیم، جو گزشتہ پچیس برسوں سے ایواکی میں مقیم ہیں، نے کہا کہ ان کا آبائی تعلق وزیرآباد سے ہے اور وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ دونوں تاریخی شہروں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہوں۔

دنیا بھر سے سے مزید