• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی کھرب پتی نے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ارب پتی خلف احمد الحبتور، جو الحبتور گروپ کے چیئرمین ہیں، نے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی تجویز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کھلا خط لکھا ہے۔اسرائیل کی طرفسے دو سال کی جارحیت نے اس سرزمین کو ناقابلِ شناخت بنا دیا ہے، اور امن کے وقت میں پورے کے پورے شہروں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کے لیے، الحبتور نے تعمیر نو کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ جیسے ہی ٹرمپ مصر پہنچے، الحبتور نے صدر کے نام ایک کھلا خط شائع کیا، جس میں انہوں نے دکھایا کہ کس طرح الحبتور اور متحدہ عرب امارات غزہ کے مستقبل میں ایک کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید