دبئی(سبط عارف ) متحدہ عرب امارات نے دس سال کے مستقل رہائشی گولڈن ویزا منصوبے میں بڑی توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب غیر ملکی رہائشیوں کو وہ قونصلر سہولتیں بھی دی جائیں گی جو پہلے صرف اماراتی شہریوں کے لیے مخصوص تھیں۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق، اب 10سالہ قابلِ تجدید گولڈن ویزا رکھنے والے افراد کو بیرونِ ملک ہنگامی حالات یا بحران کی صورت میں مدد فراہم کی جائے گی، جبکہ گولڈن ویزا رکھنے وآلوں کیلئے خصوصی ہاٹ لائن بھی قائم کی جا رہی ہے جس کے ذریعے وہ اماراتی وزارت سے براہِ راست رابطہ کر سکیں گے۔