ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا مال غائب ۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے اللہ وسایا سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ اور ممتاز آباد کے علاقے رجب خان اور محمد طارق سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے راو وقار علی کا سامان صدر جلالپور کے علاقے یعقوب سامان سٹی جلالپور کے علاقے شبیر احمد کا موبائل اکرم کا سامان جاوید کا سامان بی زیڈ کے علاقے غلام حسین اور ساجد کی موٹرسائیکلیں ڈی ایچ اے کے علاقے عارف ،نذر کے موبائلزفونز صدر کے علاقے اجمل کا گھریلوں سامان حمزہ کا میٹر بجلی قادر پورراں کے علاقے رفیع کی کیبل کینٹ کے علاقے نبیل ناز جلیل آباد کے علاقے بلال کے موبائلزفونز قطب پور کے علاقے محمد حسن کی نقدی وسامان محمد طارق کا موبائل ناصر بھٹہ کا گیس میٹر طارق وسیم موبائلزفونز دیگر سامان شاہ شمس کے علاقے منور علی کا بکرا ماریہ شبیر کا میٹر بجلی اور ممتاز آباد کے علاقے انتظار حسین کے کارٹن سگریٹ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔