ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں رواں سال گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گندم کی 3500 روپے فی من قیمتِ خرید کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، جس سے گندم کی کاشت اس سال کسانوں کے لیے منافع بخش ثابت ہوگی۔