• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی چیک ،امانت میں خیانت کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 15افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج، تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم منشا مسیح سے 20لیٹر شراب ملزم داود جاوید سے تین شراب کی بوتل شاہ شمس پولیس نے ملزم خلیل عرف شیرا سے 20لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم منیر مسیح سے 120لیٹر شراب ملزم راشد سے 10لیٹر ملزم ریحان علی سے 25لیٹر ملزم شہزاد سے 25لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم امان اللہ سے 10لیٹر بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ظفر سے 10لیٹر ملزم وقار سے 7لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم سرفراز سے 20لیٹر ملزم نبیل سے 30لیٹر ملزم دلاور سے 20لیٹر ملزم خالد سے 15لیٹر شراب اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم اجمل سے شراب برآمد کرلی ۔خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں دو نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ،ٹریفک حادثہ میں نامعلوم شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج،فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ اشتہاری کو فرار کرانے اور نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید