• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار ،موسمی پھول اور پودے لگانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان کا شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار اور موسمی پھولوں اور پودوں کی شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔شہر کی مصروف و معروف گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار اور پھولدار پودے لگا نے کا آغاز کر دیا گیا ہے ان میں جسٹروفا،چاندنی،میری گولڈ، ڈوراف، ایسپیراگراس،ایری سین،فائیکس سٹار لائٹ، ایکلیفا اور ڈرائیسینیاقابل ذکر ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ایم پنجاب کے گرین وژن کے عین مطابق کمشنر ملتان عامر کریم خان کی سر براہی میں شہر کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں۔ گرین بیلٹس اور پارک بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوک کی تزئین و آرائش کے لیئے سپیشل ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو مستعدی سے گرین بیلٹس کی بہتری کے لیئے مصروف عمل ہے نومبر اور دسمبر میں شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس خوبصورت منظر پیش کریں گے۔
ملتان سے مزید