ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال کےسکیورٹی یونٹ کی اہم کارروائی، مریضوں کے لواحقین کو نشہ پلا کر ان کو قیمتی اشیاسے محروم کرنے والا دو رکنی گروہ پکڑا گیا، گروہ کا مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گروہ کے کارندے لواحقین سے دوستانہ تعلق قائم کرنے کے بعد انہیں نشہ آور چلائے پلاتے اور جب وہ بیہوش جاتے تو انہیں موبائل فون، گھڑی،نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیتے، نوسربازی کیشکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ڈاکٹر راؤامجد کی ہدایات کی روشنی میں سفید پارچہ جات میں سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی جہنوں نے مذکورہ گروہ کو پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالہ کر دیا۔