• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اگاؤ مہم ، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی 350 طلبہ کی ٹیم تیار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر گندم اگاؤ مہم کاآغاز،افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا،وائس چانسلر کی ہدایت پر 350 طلباء و طالبات پر مشتمل ٹیم تیار کی گئی ہے، سب سے پہلے ان تمام طلباء کی گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں تربیت کی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم یونیورسٹی ٹیم کی گندم اگاؤ مہم کی نگرانی کریں گے جب کہ محکمہ زراعت توسیح کی ٹیم ڈاکٹر منظور احمد ڈاکٹر غلام مصطفی ڈاکٹر محمد حر ڈاکٹر محمد امین اور ڈاکٹر شاہد پر مشتمل تھی۔
ملتان سے مزید