• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،ملزمان لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد اقبال سے جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار ملزم موبائل چھین کر فرار تھانہ قادر پورراں کے علاقے ساجد سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 50ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ریحانہ پروین کی نقدی 2لاکھ و طلائی زیورات صدر جلالپور کے علاقے عبدالرشید اور خلیل احمد کی بکریاں سٹی جلالپور کے علاقے ارشد کی گندم وغیرہ عابد حسین کا سامان کریانہ اقبال کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے مجاہد بی زیڈ کے علاقے حسن حزیفہ کی موٹرسائیکلیں عارف کا موبائل کوتوالی کے علاقے اللہ یار کا سامان ڈی ایچ اے کے علاقے مستقیم کے درخت عدنان ،ریحان کے موبائلزفونز صدر کے علاقے دانیال کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے شہزاد آفتاب کا گیس میٹر جلیل آباد کے علاقے وقاص علی ، چہلیک کے علاقے نعمان ،سجاد حسین کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے محمد بلال بکریاں قطب پور کے علاقے مبشر ،محمد تنویر کے موبائلزفونز شاہ شمس کے علاقے اسلم پرویز کی نقدی و سونا چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید