• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ٔکار ساز ملک کی سب سے بڑی دہشت گردی تھی،پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے سانحہ کارساز کے شہدا کی اٹھارویں برسی کے حوالے سے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ 18 اکتوبر2007 سانحہ کار ساز اب تک کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے جس میں 180 سے زائد افراد کو شہادت نصیب ہوئی اور سینکڑوں کارکنان زخمی ہوئے سانحۂ کارساز کا سب سے بڑا پیغام یہی ہے کہ قربانی کے بغیر منزل نہیں ملتی۔ اگر ہم پاکستان کو ایک جمہوری، خوش حال اور پُرامن مُلک بنانا چاہتے ہیں، تو ہمیں ان شہداء کی طرح حوصلہ دکھانا ہوگا۔ 
ملتان سے مزید