• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ پلازہ جلد از جلد ہمارے حوالے کیا جائے، ملتان ڈسٹرکٹ بار

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد اور دیگر نے پارکنگ پلازہ کے سلسلہ میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ کو بار کے حوالے نہیں کیا جا رہا جلد از جلد پلازہ کو ہمارے حوالہ نہ کیا گیا تو وکلا جو بضد ہیں کہ از خود پلازہ میں گاڑیاں کھڑی کرنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے شاید کوئی نا خوشگوار معاملہ نہ بن جائے،پلازہ ہمارے حوالے نہ کیا گیا توبھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
ملتان سے مزید