ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے تحریک لبیک پاکستان کے سات کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا، عدالت کے جج ذوالفقار علی نے سماعت کے بعد ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، گاڑیوں کو آگ لگانے، نعرے بازی کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات عائد ہیں۔