• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائپ لائن کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے 5افراد بیہوش

ملتان(سٹاف رپورٹر)پائپ لائن کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے 5 افراد بے ہوش ہوگئے، دو نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق  مدینہ ٹاون بہاولپور روڑ واسا ملازم اور ٹھیکیدار پائپ لائن کی کھدائی کا معائنہ کررہے تھے کہ زہریلی گیس خارج ہونے کے سبب  دونوں بے ہوش ہوگئے جن کو بچانے کیلئے تین مزدور نیچے گئے  اور وہ بھی بے ہوش ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر ممتاز آباد پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوع پر پہنچ کر واسا ملازمین کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا جن میں سے تین کو ابتدائی طبی امداد دیکرگھر بھیج دیا گیا جب کہ ٹھیکیدار اور مزدور کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔
ملتان سے مزید