ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم اقبال سے شراب مخدوم رشید پولیس نے ملزم حنیف سے شراب کوتوالی پولیس نے ملزم غفار سے 30لیٹر شراب ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم جہانزیب سے 15لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم حمزہ خلیل سے 1100گرام چرس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم شاہد سے 1050گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔خاتون کو برہنہ کرکے وڈیو بنانے اور زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ بی زیڈ پولیس کو سول ڈیفنس اہلکار نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزمان الیاس اور محمد الیاس نے غیر قانونی طریقے سے پٹرول یونٹ قائم کیے ہوئے تھے۔