ملتان (سٹاف رپورٹر) اپواملتان کے زیر اہتمام ویمن انٹرپرینیورشپ ڈےکی مناسبت سے اپوامرکز نواں شہر ابدالی روڈ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری کامیابیوںاور ڈیجیٹل لٹریسی کے فروغ پر زور دیا گیا، جنرل سیکرٹری اپوانازیہ یاسرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عورت کو اپنے لیے کوئی نہ کوئی معاشی سرگرمی ضرور اختیار کرنی چاہیے، مالی خودمختاری ہی خواتین کو باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔