ملتان(سٹاف رپورٹر )پیرا میڈیکل سٹاف نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کا گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ملک بلال رفیق سیہڑ سابق جنرل سیکرٹری اور سابق جوائنٹ سیکرٹری شریف نے کی۔ اجلاس میں ملازمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے درپیش مسائل سے آ گا ہ کیا ، سید ذوالقرنین حیدر شاہ نے ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے یونین عہدیداران کا چناؤ آج جمعة المبارک صبح 9 بجے ملازمین کی مشاورت سے یا ریفرنڈم کی صورت میں کیا جائے گا۔