اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاکستان نے سوڈان کی بندرگاہوں کی جدیدیت میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے بحری ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور خطے میں تجارتی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، یہ پیشکش وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق سے ملاقات کے دوران کی۔