• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق محمود کیس، ڈویژن بینچ تبدیل،21 اکتوبر کی سماعت منسوخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا، جبکہ 21 اکتوبر کی سماعت منسوخ کردی گئی۔

نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق 21 اکتوبر کو ہونے والے کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کردیا گیا۔ 

کیس کی سماعت بینچ کی تبدیلی اور عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔

سماعت منسوخی سے متعلق ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید