کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات و ٹیچرزکے وفد نے ایسوسی ایٹ پروفیسر نوشین نصیر کی قیادت میں نیب بلوچستان کے دفاتر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نعمان اسلم نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کے مطالعاتی دوروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران مجید نے نیب کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے نیب کی سہ جہتی حکمتِ عملی آگاہی، انسداد اور عمل درآمد کی تفصیلات بیان کیں انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ اخلاقی اقدار، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف کردار ادا کریں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نعمان اسلم اور ڈائریکٹر نیاز حسن نے طالبات کے سوالات کے جوابات دیے ڈی جی نیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ اپنی تمام تر توانائیاں ہائی پروفائل کرپشن کیسز کے حل اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے تدارک کے لیے بروئے کارلائے گا۔