• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں آٹا تھیلوں کی وافر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، محکمہ پرائس کنٹرول

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آٹا تھیلوں کی وافر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں 5 لاکھ 72 ہزار 674 سے زائد آٹا تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن میں 10 اور 20 کلو گرام کے 74 ہزار سے زائد آٹا تھیلے فراہم کیے گئے، راولپنڈی ڈویژن میں آٹے کے 10 اور 20 کلو گرام کے 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد تھیلے فراہم کیے گئے، مختلف اضلاع میں گراں فروشی کیلئے چھپائی گئی گندم بھی فلار ملز کو فراہم کی جارہی ہے، گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ آٹے کے تھیلوں کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے، 10 کلوگرام آٹا تھیلے کی قیمت 905 جبکہ 20 کلوگرام تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔
لاہور سے مزید