• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او پی سی میں انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں انٹرن شپ مکمل کرنے والی 17طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے یہ طالبات گورنر ہاؤس میں قائم TEVTA کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (VTI) کی جانب سے او پی سی میں انٹرن شپ کے لیے بھیجی گئی تھیں۔یہ پروگرام مجموعی طور پر 8 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں سے 2 ماہ کی انٹرن شپ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب میں کروائی جاتی ہے تاکہ طالبات کو عملی تجربہ اور ادارہ جاتی ماحول سے روشناس کرایا جا سکے۔ ثمن رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی میں انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات نے جس محنت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔ یہ باصلاحیت بچیاں ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔
لاہور سے مزید