لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے بریفنگ دی اور بتایا کہ 14 اضلاع میں جاری 36 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے 13 اسکیموں کی منظوری لی جا چکی ہے جبکہ مزید 3 اسکیمیں منظوری کے لیے بھیجی گئی ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، اگلے سال مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سمارٹ ایگزیکیوشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہو گی۔ترجمان کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام 24 گھنٹے جاری رکھا جائے گا۔مانیٹرنگ میکانزم میں دن اور رات دونوں اوقات میں کام کی رفتار کو الگ الگ مانیٹر کیا جائے گا تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔