• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ میں دو روزہ قیادتی ترقیاتی پروگرام اختتام پذیر

لاہور(خصوصی نمائندہ)نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ میں دو روزہ قیادتی ترقیاتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں وفاقی و صوبائی اداروں، نجی شعبے، تعلیمی تنظیموں اور مختلف وزارتوں کے 50 سے زائد سینئر افسران اور فیصلہ سازوں نے شرکت کی۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈین ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر نوید الہی نے کہا کہ قیادتی ترقیاتی پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور عوامی خدمت کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر جمیل آفاقی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد قیادت میں اخلاقی سالمیت، جذباتی ذہانت اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے قائدانہ انداز پر غور کریں اور اس تربیتی سفر کو عملی زندگی میں موثر انداز میں بروئے کار لائیں۔
لاہور سے مزید