• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کا دورہ کبیروالا کے دوران سیلاب متاثرہ تھانہ حویلی کورنگا کا معائنہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) نے اپنے دورہ کبیروالا کے دوران تھانہ حویلی کورنگا کا معائنہ کیا۔ حالیہ سیلاب کے باعث تھانے کا بیشتر حصہ زیرِ آب آ گیا تھا، جس سے دفتری امور اور اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔چیئرپرسن نے تھانے کے مختلف دفاتر، بیرکس اور ریکارڈ روم کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی، نکاسیئ آب اور بنیادی سہولیات کی صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانے میں نکاسی آب، صفائی اور مرمت کے کام فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔
لاہور سے مزید