کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء و سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ فوری طور پر کوئٹہ شہر اور دوسرے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو بہتر بنائے کیونکہ شام اور رات کے وقت اکثر گیس ناپید ہوتی ہےصارفین کومشکلات پیش آتی ہیں ضروری ہے کہ گیس کمپنی اس عوامی مشکل کو حل کرے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام اس وقت گیس پانی اور بجلی کے مسائل سے دوچار ہیں مگر متعلقہ محکموں نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی شہر میں خراب اور بند اسٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر بحال کرائے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں صفائی کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔