• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کے بیان پر کولمبیا ناراض، ٹرمپ کو گمراہ قرار دیدیا

بگوٹا (اےایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کو دیجانے والی امداد روکنے کے اعلان اورصدرگستاؤپیٹرو کومنشیات فروش قرار دینے پر کولمبیا نے ناراضگی کا اظہارکیا ہے،کولمبین صدر گستاؤپیٹرو نے ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پرلابیوں اورمشیروں کےذریعے گمراہ ہونے اور کولمبیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کاالزام لگایا ہے۔واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی گئی پوسٹ میں کولمبین صدر گستاؤپیٹرو پرمنشیات فروش ہونے کاالزام لگاتے ہوئےکہاکہ وہ امریکہ سے بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور سبسڈی کے باوجود منشیات کی پیداوارجاری رہنے دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید