اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیرسینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر عوامی خدمت کے حقیقی جذبے کے ساتھ دیانتدار، باکردار اور اہل امیدوار سامنے لائے جائیں گے تاکہ عوام کو نچلی سطح پر قیادت اور خدمت دونوں میسر آ سکیں۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ معتصم الٰہی ظہیر کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل، امیدواروں کے انتخابی معیار اور تنظیمی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے۔