فرینکفرٹ(اے ایف پی)امریکہ میں کتب پر پابندی کی کوششوں کی پبلشرز اور حقوق گروپوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی جارہی ہے، LGBTQ طرزِ زندگی اور نسلی تعلقات پرمبنی مواد شیلفوں سےہٹانے کی کوششیں فرینکفرٹ بک فیئر کا موضوع ہیں،پین انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق افغانستان سے روس تک، کتابوں پر پابندی اور سنسر شپ میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں کتابوں کی شیلفوں سے LGBTQ طرزِ زندگی اور نسلی تعلقات جیسے موضوعات پر مبنی مواد کو ہٹانے کی بڑھتی ہوئی کوششوں رواں برس فرینکفرٹ بک فیئر کا ایک بڑا موضوع رہا۔حالیہ برسوں میں امریکی اسکولوں اور پبلک لائبریریوں میں زیادہ ترقی پسند کتابوں پرپابندی لگانے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ امریکن لائبریری ایسوسی ایشن کے مطابق 2020میں پورے امریکہ میں صرف 300کے قریب کتابوں تک رسائی کو محدود کرنے یا انہیں مکمل طور پر ہٹانے کے مطالبات کئے گئے ۔ اگلے سال اس تعداد میں اضافہ شروع ہوا۔