اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے دیوارِ چین پر پہلے پاک فیشن شو،پاکستانی ڈیزائنرزکے تیارکردہ ملبوسات شکل میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر (سی آئی سی سی سی) کے تعاون سے دیوارِ چین پر پہلے پاکستان۔ چین فیشن شو کا اہتمام کیا۔پاکستانی ڈیزائنرنے پاکستانی اور چینی فیشن کے امتزاج کیلئے تیار کئے گئے ملبوسات پیش کئے۔ چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا جیولری کلیکشن پیش کیا۔مشہور چینی ڈیزائنر لیانگ سی یون نے بھی اپنے ملبوسات کا مجموعہ پیش کیا۔ چینی سینئر حکام، میڈیا نمائندگان، تاجروں اور سفارتی کور کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نےکہا ہے کہ بادلِنگ گریٹ وال زندہ جاوید شاہراہ ریشم کے روابط کا جشن منانے کے لئے شاندار مقام ہے جو اب ثقافت ،فن اور دوستی کے ایک جدید پُل کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہے۔انہوں نے اس تقریب کی خاص اہمیت کو اجاگر کیا جو اس سال اس موقع پر منعقد ہوئی جب کسی پاکستانی معزز شخصیت نے پہلی بار عظیم دیوار کا دورہ کیا ہو، جس کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔