لاہور( این این آئی)ِ لاہور میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھ گئے، رواں برس 512مقدمات درج،صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں زیادتی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ، پولیس بے بس،ِ لاہور میں خواتین کیخلاف جرائم کا گراف خطرناک حد تک بڑھ گیا، ہر ہفتے درجنوں زیادتی کے کیس رپورٹ ، رواں برس 512مقدمات درج، صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے،رواں سال مختلف تھانوں میں زیادتی کے481 اوراجتماعی زیادتی کے 31مقدمات درج ہوئے۔ زیادتی کی وارداتوں میں صدر اور ماڈل ٹان ڈویژن 118،118مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن زیادتی کے 106 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن زیادتی کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویژن میں 47، سٹی ڈویژن میں زیادتی کے 42 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔اجتماعی زیادتی کی 7 وارداتوں کے ساتھ کینٹ ڈویژن دوسرے ،اقبال ٹان اور ماڈل ٹان ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 5، 5 مقدمات درج کئے گئے۔سول لائنز ڈویژن میں 3، سٹی ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔