لاہور( این این آئی)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17 نومبر کر دی گئی۔چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئر لائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائیر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہ کیا جائے اور نہ ہی طیاروں سے قومی پرچم ہٹایا جائے اور ائیرلائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ غیرملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے ۔