• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں پہلی بار کاروں کے تین روزہ دلچسپ میلے کا انعقاد

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)سی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں واقع پریڈ گراؤنڈ میں "ریس وارز پاکستان" کے سہہ روزہ دلچسپ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں تہن سو سے زائد موٹر گاڑیوں کے مالکان نے شرکت کی جن کو سولہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا موٹر گاڑیوں کی دوڑ لگتی رھی کم و بیش ڈیڑھ درجن ھیوی بائیکس نو جوان لے کر آے انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے مہمان خصوصی تھے ہر کیٹیگری کی کار ریس اور ڈرفٹننگ پر اول آنےوالوں اور رنرز اپس میں انعامات تقسیم کئے گئے سہہ روزہ "ریس وارز پاکستان"کے فائنل19 اکتوبر اتوار کو دن کے علاوہ غروب آفتاب کے بعد تک پریڈ گراؤنڈ میں جاری رھے "ریس وارز پاکستان" کا انعقاد ڈرفٹ فیسٹ، ٹیم ایچ پی آر اور دی کولیکشن کے اشتراک سے کیا گیا چیئرمین سی ڈی اے چودھری محمد علی رندھاوہ سی ڈی اے بورڈ ممبران کے ہمراہ "ریس وارز پاکستان" ایونٹ کے آخری روز بطور مہمان خصوصی کے طور پر رات سات بجے تک تقسیم کئےبسہہ روزہ"ریس وارز پاکستان" میں نہ صرف گاڑیوں کے شوقین افراد بلکہ فیملیز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔سہہ روزہ تقریب نے نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کے شوقین افراد اور فیملیز کو یکجا کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ایونٹ کے شرکاء اور کوچز سے بھی ملاقات کی ۔اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر میں بین الاقوامی معیار کے ایونٹس کے انعقاد نہ صرف شہر کی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحتی شہر بنانے میں مدد ملے گی، چیئرمین سی ڈی اے نے خطاب میں کہا کہ سی ڈی اے مستقبل میں بھی اس قسم کے منفرد مثبت تفریحی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، سہہ روزہ"ریس وارز پاکستان" ایونٹ میں کار شوز، لائیو میوزک سمیت ڈریگ ریسنگ جیسے سیشنز بھی شامل تھےسہہ روزہ ایونٹ میں شامل سیشنز کو گاڑیوں کے شوقین افراد اور فیملیز کی جانب سے خوب پزیرائی ملی چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے تھے ڈرفٹ فیسٹ، ٹیم ایچ پی آر اور دی کولیکشن کے عہدیداران نے مستقبل میں سی ڈی اے کے اشتراک سے اس طرح کے مزید ایونٹس انعقاد کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ڈرفٹ فیسٹ، ٹیم ایچ پی آر اور دی کولیکشن کے عہدیداران نے سی ڈی اے کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید