• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نجکاری، لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار

کراچی(آئی این پی ) قومی ائیر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔میڈیارپور ٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔ذرائع کا بتاناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈملازمین کو انشورنس کمپنی سے میڈیکل دلانیکی پیشکش کی جس پر ملازمین نے انشورنس کمپنی کی میڈیکل سہولتوں پر تحریری پیشکش مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق معاملہ حل نہ ہونے پر نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر17نومبرکی گئی۔
اہم خبریں سے مزید