• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت، خوش قسمت شخص 7 ارب 70 کروڑ کا انعام لے اڑا

کراچی (نیوز ڈیسک) یو اے ای میں تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت، خوش قسمت شخص100ملین درہم( 7ارب 70کروڑ روپے) کا انعام لے اڑا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری انعام ایک خوش قسمت رہائشی نے جیت لیا، جس نے تازہ ترین یو اے ای لاٹری کی قرعہ اندازی میں تمام سات نمبرز درست ملا کر پورا جیک پاٹ 10یو اے ای میں تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت، خوش قسمت شخص نے(7 ارب 70 کروڑ روپے) اپنے نام کیا۔ یہ قرعہ اندازی ہفتہ 18 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں جیتنے والا واحد فاتح قرار پایا۔ اس ہفتے کے ڈرا میں مجموعی طور پر 7,145 افراد نے مختلف انعامات جیتے جن میں تین کو ایک لاکھ درہم اور 67 کو ایک ہزار درہم ملے۔ یو اے ای لاٹری جو سرکاری طور پر جنرل کمرشل گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت چلتی ہے، صرف ایک سال پہلے شروع ہوئی تھی اور ہر دوسرے ہفتے لائیو ڈرا منعقد کرتی ہے۔ جیتنے کے امکانات تقریباً 1 کروڑ میں سے ایک بتائے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید