• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: ہوائی اڈے پر آگ سے کئی ملين کا نقصان ہوا، بزنس کمیونٹی

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمنل میں گزشتہ روزلگنے والی آگ سے کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یہ بات کاروباری رہنماؤں نے آج بتائی ہے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ہفتے کی سہ پہر پيش آيا، جس سبب کچھ مدت تک فلائٹ آپريشنز ملتوی رہے۔ آگ سے کارگو ٹرمنل پر امپورٹ سيکشن کا جو حصہ متاثر ہوا، وہاں خام مال اور تيار سامان کے نمونے ذخيرہ کيے جاتے ہيں۔ يہ سامان بنگلہ ديش کی سينتاليس بلين ڈالر ماليت کی گارمنٹ انڈسٹری کے ليے اہم ہے۔
اہم خبریں سے مزید