کراچی ( نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ مودی اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو سے لاعلم، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری گفتگو 9اکتوبر کو ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے بدھ کو فون پر بات کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری روک دے گا۔