کراچی (اسد ابن حسن) عمر شریف کے بعد اس وقت برصغیر کا سب سے بڑا بھارتی کامیڈی اینکر کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کردہ ریسٹورنٹ پر تیسری بار فائرنگ کی گئی۔ لافٹر چیلنج سے کامیاب ہو کر کپل شرما نے پہلے ایک ٹی وی چینل پر کامیڈی نائٹس ودھ کپل شرما سے شہرت کی بلندیوں پر چڑھنا شروع کیا اس کے بعد ایک اور ٹی وی چینل پر دی کپل شرما شو شروع کیا وہ بھی بے انتہا کامیاب رہا ۔