• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگن چورنگی کے قریب دکان پر اندھا دھند فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار2مسلح ملزمان نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد باب عارف کے قریب واقع جائے نماز کی دکان پر پیر کو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 30سالہ مولانا شاہ احمد اور 30سالہ ابوبکر جاں بحق ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ کرائم سین یونٹ کی مدد سےجائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے گئے ،ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی سید وقار علی نے بتایا ہےکہ 2 حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 8 خول ملے ہیں جنہیں قبضے میں لیکرتجزیہ کے لئے فرانزک لیب بھجوادئے گئے ہیں ،فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے مولانا شاہ احمد کا آبائی تعلق گلگت سے اور وہ دکان کا مالک تھا جبکہ ابو بکر کا تعلق کراچی سے ہے وہ دکان پر کام کرتا تھا ،مقتولین نارتھ ناظم بلاک Lعرفات ٹاؤن کے قریب رہائش پزیر تھے،اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ واقعہ آیا فرقہ وارانہ کلنگ کا شاخسانہ ہے یا پھر ذاتی عناد کا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید