کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا ولیکا روڈ پر واقع میٹریس فیکٹری میں پیر کی صبح ا چانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی ،فائر بریگیڈ حکام نے فوری طور پر موقع پر موجود لوگوں کو آگ سے دور کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا ، کے ایم سی فائر بریگیڈ کی سات اور ریسکیو1122 کی دو گاڑیوں نے آگ بھجانے کے آپریشن میں حصہ لیا ، 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے،سامان خاکستر ہوگیا ۔