• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریلر کی زد میں آکر کلینر، دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق، خاتون کی لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں ٹریلر کی زد میں آکر کلینر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے،خاتون کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود پوسٹ نمبر 5صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 17سے18 سالہ راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، عیسیٰ نگری سے گارڈن جانے والے لیاری ایکسپریس روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 45سالہ نامعلوم راہگیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا ،بن قاسم کے علاقے پورت قاسم کے اندر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 40سالہ فیض محمد جاں بحق ہوگئے ، گلشن حدید پپری ٹی سی پی گودام کے قریب اپنے ہی ٹریلر کی زد میں آکر کلینر 17سالہ عابد اللہ ولد بخت بادشاہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ، پولیس کے مطابق متوفی جس ٹریلر کا کلئینر تھا اسی کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے ، لاش قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقے لے جائی گئی ، دریں اثنا اعظم بستی سوفٹ روڈ کے قریب گھرسے 2 2سالہ عائشہ زوجہ حسین کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں عائشہ کی موت کو طبعی قرار دیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹس کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید