• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف، افغان شہری اور خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹیکس فورس نے مختلف کاروائیوں کے دوران افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان کوگرفتار کرکے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے مبینہ طور پر گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 400 گرام آئس، فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس برآمد کی ،یگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ پر ریاض جانیوالے مسافر کے سامان میں موجود مٹھائی کے 2 ڈبوں سے 2 کلو کے قریب 13000 نشہ آور گولیاں ،طارق روڑ کراچی میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے ڈیڑھ کلو سےزائدہیروئن ، لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے ایک کلو کے قریب آئس ، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکا سے آنیوالے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ، اٹک کے قریب گاڑی سے ڈھائی کلو سے زائد ہیروئن ،2کلو سے زائد آئس، تھاکوٹ کے قریب گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 14کلو سے زائد چرس ، کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 5 کلو آئس اور ویسٹرن بائی پاس ہزارگنجی کوئٹہ کے قریب کارروائی میں 86 کلوگرام ہیروئن اور 80 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید