کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹروول کے قریب گولی لگنے سے سڑک پر سویا ہوا نوجوان 22ساکی عبید اللہ ولد سالار جاں بحق ہوگیا ،ایس ایچ او تھانہ مومن آباد نے بتایا کہ متوفی کا تعلق خیبر پختون خوا سوات سے ، کراچی میں اکیلا رہائش پزیر اور سبزی کا ٹھیلا لگاتا تھا ،رات کو اپنے ٹھیلے کے ساتھ سورہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اسکے سر پر کان کے قریب آکر لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔