کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے فیشل ریکگنیشن (F.R) کیمرے کے ذریعے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ERV SP-0853 ڈیٹا کارنر کو فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے ایک الرٹ موصول ہوا۔ فیشل ریکیگنیش کے ذریعے سے ایک موٹرسائیکل سوار کو سابقہ جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والے ملزم کے طور پر شناخت کیا گیا۔ پولیس کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو روکا اور اس کا قومی شناختی کارڈ چیک کیا۔ تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم کا نام عبدالعظیم ہے جو چھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔