کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری ایکسپریس وے گارڈن سےماڑی پور ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کراچی کے اعلا میے کے مطابق لیاری ایکسپریس وے گارڈن سےماڑی پور ٹریک پرترقیاتی کام مکمل ہوگیا ہے اور سڑک کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔