• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی پی خواتین رہنماؤں کی اشیائے خورد و نوش کی روز افزوں مہنگائی پر تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر عزیز فاطمہ، ضلعی صدور نرگس خان، الماس خاتون اور شبانہ بی بی نے مشترکہ بیان میں اشیائے خوردونوش کی روز افزوں مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹماٹر، پیاز، آٹا، چینی، دالیں اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں،نہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک ہیں نہ کمشنر کراچی، یہ کیسی گورننس ہے جہاں اشیاء کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں؟ بااثر مافیاؤں کے خلاف سخت کاروائیوں سے ہی مہنگائی کو روکا جاسکتا ہے،پاسبان خواتین رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید