• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ اجمیر نگری کے تحت عائشہ منور پردہ پارک سیکٹرفائیو سی ٹو اور الہدیٰ کے تحت علاقہ گلشن عثمان اسپورٹس کمپلیکس سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں، یوسی و ٹاؤن چیئر مینوں نے 2سال کے مختصر عرصے میں اپنی کارکرگی سے ثابت کیا ہے کہ امانت و دیانت کے ساتھ کام کیا جائے تو محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے، شہر کی بڑی سڑکیں ، پانی و سیوریج ، صفائی ستھرائی اور کچرا اُٹھانے جیسے مسائل کا تعلق کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں سے ہے ، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں ، مسائل کے حل کے لیے منظم اجتماعی جدو جہد اور مزاحمت کی ضرورت ہے ، ممبرز کنونشن سے امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان ، چیئر مین یوسی 3علی ارشد ، ناظم علاقہ عمیر صدیقی، ناظم علاقہ و چیئر مین یوسی 12عظیم انور اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر منعم ظفر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پردہ پارک میں پودا بھی لگایا ، علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لائنزایریا میں کے الیکٹرک کی بدترین اور غیر اعلانیہ 36گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کے پُر امن احتجاج کے دوران چیئر مین یوسی 11نعمان حمید اور ان کے کوآر ڈی نیٹر سید طلال علی سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا جواز گرفتاری اور جھوٹے مقدمے کا اندراج کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے عوام کے پُر امن احتجاج کو سبو تاژ کرنے کی سازش اور علاقہ مکینوں کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید