• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی کرسچن ٹاؤن، گھرکی بالکونی میں نومولود کی لاش ملی، 2 افراد زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھرکی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھروالوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اورایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیرپہلے ہی ہوئی ہے،انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھرسے بچی کوان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچراکنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھرکی بالکونی میں جا گری،پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچی تو پولیس کو بچی مردہ حالت میں ملی،پولیس نے2مشکوک افراد کوحراست میں لیاجن سےپوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،پولیس نے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی ،جس گھرکی بالکونی سے بچی ملی اس کےمکین نے میڈیا کوبتایاکہ صبح پونے سات بجے کاواقعہ ہے والدہ ملازمت پرجا رہی تھیں گھر کی بالکونی میں بچی پڑی دیکھی والد باہر سے آئے اور انھوں نے فوری علاقے کےکونسلراورمحلے داروں کوبلایا گیا اس کے بعد ریسکیو ٹیم اور 15 پولیس کو کال کرکے واقعے کی اطلاع دی گئی ،ایس ایچ اوزمان ٹاؤن نے بتایا شبہ ہے کہ بچی کو پھینکا گیا ہے لیکن یہ بات 100 فیصد درست ہے یا نہیں اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید